
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب جان محمد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے مختلف انڈیکیٹرز ، ادویات طبی آلات کی دستیابی ، صفائی اورہسپتالوں میں دیگر سہولیات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات
۔ ہسپتالوں میں حالیہ فراہم شدہ زایدالمعیاد ادویات کے بارے میں انکوائیری کی جائے۔ جو بھی ملوث ہے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
۔ طویل مدت تک غیرحاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ نمائیندہ ڈی۔ایچ۔او کو ہدایت کی گئی کہ مختلف کٹیگری میں حالیہ بھرتی ہونے والے محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کی مکمل تفصیل ، بھرتی اڈر اور دوسرے تمام کوائف ائی ۔ ایم ۔ یو کے ساتھ شئیر کیا جائے۔
۔ بی ۔ ایچ۔ او زیمدارہ میں پی۔ سی۔ ایم ۔ سی فنڈ میں غبن کی انکوائری جلد از جلد مکمل کی جائے۔
۔ نمائیندہ ڈی۔ ایچ ۔ او کو ہدایات کی گئی لپ ڈی۔ ایچ۔او آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی لسٹ ائی۔ایم۔یو اور ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے۔
۔ محکمانہ اجازت کے بغیرغیرحاضر ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ جتنے مدت غیر حاضری کی اسی حساب سے ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کی جائے۔
۔ ہسپتالوں کے او ۔ پی۔ ڈیز ، اورای۔ آر سے جتنے ریونیو آتے ہیں ان کو میرٹ کے بنیاد پر خرچ کریں۔ اس سے بنیادی ادویات ، طبی آلات کی مرمت اور ہسپتالوں کے مختلف یونٹس میں رئپر کریں۔
۔ تمام انکوائیری جلد از جلد مکمل کریں تاکہ متعلقہ سٹاف کے خلاف مذید کاروائی کی جائے۔
۔ دور دراز علاقوں میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹس اور ار۔ ایچ۔ سی میں سٹاف کی حاضریاں یقنی بنائے ، ایمپرسونیشن کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔