
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیر صدارت ویٹ پروکیورمنٹ کے حوالے سے میٹنگ
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان خان اور پلاننگ آفیسر/ پروکیورمنٹ ممبر جناب نوید احمد نے ویٹ پروکیورمنٹ کے بارے میں پیش رفت / اقدامات کے بارے میں فورم کو بریفینگ دی۔
۔ ۔ گندم کی خریداری پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر ہو گی
۔ گندم کی سرکاری قیمت فی من (40 کلو گرام) 3900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
۔ 15 مئی 2024 تا 24 مئی 2024 لوکل زمینداروں کےلئے مقرر کی گئی ہے۔
۔ 25 مئی 2024 سے پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر ہو گی۔
۔ ایک زمیندار سے 500 میٹرک ٹن سے زیادہ گندم نہیں خریدی جائی گی۔
۔ صرف اعلٰی کوالٹی کی گندم خریداری جائیگی۔
۔ گندم کی خریداری بذریعہ کراس چیک خیبربنک سے کی جائیگی۔
۔ ضلع دیر پائین کا گندم کی خریداری کا ہدف 7000 میٹرک ٹن ہے۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ گندم کے کوالیٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
۔ صوبائی حکومت اور محکمہ فوڈ کے جانب سے دئے گئے ٹی۔او ۔ آرز پر عمل درآمد یقنی بنائے۔
۔ گندم خریداری کا عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہچائے۔
۔ گاڑیوں کے لئے چکدرہ کے مقام پر اوپن ایریا منتخب کیا جائے۔ ٹریفک پولیس، دیر لیویز ٹریفک منجمنٹ کے ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
۔ گودام اور اوپن ایریا میں کسانوں کو ہر مکم سہولیات فراہم کی جائے۔
۔ گاڑیوں کو خاص ٹوکن دی ایشو کی جائے ۔ منجمنٹ وضع کرکے ٹوکن والے گاڑیوں کو نمبروار گودام کی طرف آنے کی اجازت دی جائے
اس کے علاوہ باقی تمام شرائط جاری کردہ پالیسی کی تحت پوری کی جائیگی۔
میٹنگ میں جناب سجاد حسین ڈپٹی ڈاریکٹر محکمہ زراعت، محمد وسیم (ایس۔ایم۔ایس پی۔پی دیر پائین) ، جناب سید مزامل شاہ ( سٹیٹیسٹیکل آفیسر۔سی ۔ آر۔ایس، جناب راحت اللہ فیلڈ اسسٹنٹ، جناب شفیع اللہ خان (نمائیندہ فلورملز)، ڈی۔ ایس پی۔ نمائیندہ ٹریف پولیس اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔