
لویر دیر۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سب جیل صوابی میں پریزنرز سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے اختتامی تقریب کا انعقاد:
جس میں سپرٹینڈنٹ جیل فضل رحیم، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل احمد نور خان، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل جمال خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی ابرہیم مہمند ہمراہ سپورٹس سٹاف نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی فضل رحیم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی نے رنراف اور ونرز ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔
سب جیل صوابی میں پریزنرز سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹیول تین دن تک جاری رہا جس میں بیڈمنٹن ، رسہ کشی ، کیرم بورڈ ، لوڈو، شترنج ،میوزیکل چیئر اور مختلف تفریحی کھیلیں شامل تھی.اس موقع پر رسہ کشی کافائنل میچ بھی کھیلا گیا۔ تقریب میں قیدیوں نے خوب ہلا گلا کیا اور کا فی پر جوش نظر آئے۔
مہمان خصوصی فضل رحیم صاحب نے قیدیوں کے لئے اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے قیدیوں کے دماغ پر انتہائی خوش گوار اثر پڑے گا اور آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ صوابی کی طرف سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا جیل سپرنٹینڈنٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،ضلعی انتظامیہ اور جیل انتظامیہ کی اس طرح کے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرانا قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود قیدیوں کیلئے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ان کے سوچ میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جیل قوانین میں جو اصلاحات 2022 میں ہوئی ہیں اس کے مطابق جیلوں میں قید عرصے کو بطور اصلاح استعمال کیا گیا ہے تاکہ وہاں ان کی اصلاح ہوسکیں اور ان کو معاشرے کا بہترین شہری بنایا جاسکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی نے کہا کہ اس فیسٹول کے انعقاد سے قیدی بہت خوش نظر آئے بلکہ ان میں بھی کافی ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا اور انشاءاللہ اسطرح کے سپورٹس فیسٹول ہر سال منعقد ہونگے۔