باجوڑ: خار بازار میں قتل کیے جانے والے دکاندار کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

باجوڑ خار بازار میں قتل کیے جانے والے دکاندار سمیع اللہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ کواٹر خار میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے دکاندار سمیع اللہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے بازار صدر لعلی شاہ پختونیار اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہیڈ کوارٹر خار چوک میں قتل ہونے والے تاجر کو انصاف دلانے کیلئے مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے باجوڑ پشاور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔ ٹریفک کے بندش کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button