
اجلاس میں علاقے کے سیاسی و سماجی مشران نے ٹیسکو حکام کو 3دن کا ڈیڈ لائن دیاگیا۔
لنڈی کوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل بازار میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف اجلاس کیا گیا جس ا میں متفقہ طور پر درجہ زیل مطالبات ٹیسکو حکام کو پیش کر دئے گئے (1)علاقے کے گاؤں فیڈرز کی 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے (2)لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن تمام عملہ کو تبدیل کیا جائے. (3)شدید گرمی کے موسم میں بجلی کٹینگ ختم کی جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کی جائے. (4)ٹیسکو حکام کو 3دن کا ڈیڈ لائن دیاگیا ہیں اگر مزکروہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بروز بدھ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کا گھیراؤ کیا جائے گا اور نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا. لنڈی کوتل بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شاہ رحمان شینواری. قومی مسائل کمیٹی کے مشران الیاس شینواری ملک زاہد شینواری شعور آفریدی. تاجر یونین کے صدر یادوزیر شینواری تاجر یونین کے سابق صدر حاجی جعفر شینواری. گل بہادرد آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی زاکر علی فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری شینواری. مزدور یونین کے سابق صدر حاجی فرمان شینواری ثواب نور شینواری اور دیگر فلاحی سماجی مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی