اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگراں حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے ہوئے ری سٹرکچرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ایف بی آر کے عہدیدار نے نگراں حکومت کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ کام نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں، اس لیے نگراں حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ایف بی آر کی تشکیل نو سے روکا جائے۔ حکومت کو روکا، کمیٹی بنائی۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے ایف بی آر کی تنظیم نو پر عمل درآمد کے لیے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 72 گھنٹے میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی عملدرآمد اور اثاثہ جات کی تقسیم کمیٹی کی سربراہی قائم مقام وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گے جب کہ ساجد قاضی کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button