دیر(بیورو رپورٹ ) دیر سپورٹس کمپلکس دیر میں چھ روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول کا اغاز ہوگیا ۔افتتاح ڈی سی عرفان علی ,ایم این اے صبغت اللہ اور ایم پی اے انور خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صدیق اللہ تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کو خوش امدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کا مقصد سرکاری ملازمین کے دفاتر میں کام کر نے روزانہ تھکن میں اضافہ میں ہورہا ہے تو ڈپٹی کمشنر عرفان کے دلچسپی اور تعاون سے سرکاری محکموں کے اہلکاروں کی تھاوٹ دور کرنےکیلئے انہیں بھی تفریح کے مواقع فراہم کئے ۔ تقریب سے ایم این اے صاحبزاہ صبغت اللہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ محکموں کے درمیان سپورٹس جیسے مثبت سرگرمیوں کے سوچ سے ان ملازمین کو چند لمحات کیلئے تفریح کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سیاحتی مقامات لواری اور کمراٹ میں بھی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کریں گے جس سے ایک نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افرائی کے ساتھ صلاحتیں ابھارنے میں مدد ملے گی ۔کیونکہ کھیلوں کے میدانین جب اباد ہوتے ہیں تو ویاں ان مثبٹ سرگرمیوں سے ہسپتالیں ویران ہونگے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ پندرہ دنوں کے اندر دیر موٹروے کو ٹینڈر کیا جائے گا اور بہت جلد موٹروے پر عملی کام شروع کرکے ضلع اپردیر کو ترقی کے ڈگر پر رواں کرہں گے۔