
سوات(بیورورپورٹ)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین اوراپوزیشن اتحاف کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کسی سے خیرات یا زکواۃ نہیں مانگتے، ہم اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں، ہم پاکستان توڑنا نہیں چاہتے، پختون سرزمین کے وسائل پر ان کے رہائشیوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں لیکن ان کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ پاکستان پنجاب کا نام نہیں ، تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر دیکھنا ہوگا۔