تیمرگرہ: امتحانات میں شفافیت اور نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

Spread the love

تیمرگرہ بیورونیوز ۔ملاکنڈ بورڈ کے چیئر مین محمد نسیم خان نے کہاہے کہ امتحانات میں شفافیت اور نقل مافیا کے خلاف گھیر ا تنگ کیا ہوا ہے امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں وہ گذشتہ روز انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ضلع دیر بالا کے مختلف امتحانی ہالوں کے معائنہ کے موقع پر میڈ یا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ امسال میڑک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کیلئے فل پروف انتظامات کیے امتحانات کے دوران غفلت اور کوتاہی کے نتیجے میں کئی امتحانی ہالوں سے سپر وائزی سٹاف کو فارغ کرکے ان کے خلاف محکمانانہ کاروائی کی سفارش کی ہے اسی طرح نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کے خلاف مختلف نوعیت کے کیسز رجسٹرڈ کیے انھوں نے کہاکہ امتحانی ہالوں میں موبائل فون کی استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جس کے دورس تنائج سامنے ائے اور سب بورڈ ائی ٹی عملہ کیساتھ ساتھ محکمہ تعلیم افسران اور پر نسپلز اساتذہ کے زریعے ممکن ہوا چیئر مین محمد نسیم خان نے کہاکہ بورڈ انتظامیہ کی کوشش کی ہے کہ امتحانات صاف اور شفاف ہونے کیساتھ ساتھ طلباء کی تنائج میں کسی ساتھ کوئی حق تلفی نہ ہو جس کیلئے عملی اقدامات اتھا رہے ہیں انھوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی امتحانی ہالوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی عائد ہے اس لئے موبائل فو ن کے استعمال سے گریز کیاجائے اور امتحانات میں نقل کی روک کی تھام میں بورڈ انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button