طارق اعوان قلعہ میں پبلک ڈے کا سلسلہ بدستور جاری

Spread the love

 

پی کے 82 کے ساتھ ساتھ دیگر حلقوں کے لوگوں اور خواتین کا بھی مسائل کے حل کیلئے قلعہ آمد کا تانتا بندھا رہا

عوامی مسائل حل کرنے سے دلی تسکین ملتی ہے،بے یار و مددگار وں کا بھی نمائندہ ہوں،ایم پی اے ملک طارق اعوان

پشاور( )ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان بے یار و مددگاروں کیلئے مسیحا بن گئے طارق اعوان قلعہ میں ہر پیر کے روز پی کے 82 سمیت دیگر حلقوں کے لوگ اور بالخصوص خواتین کا اپنے مسائل کے حل کیلئے جم غفیر لگا رہتا ہے جہاں عوامی نمائندے ملک طارق اعوان سارا دن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے موجود رہتے ہیں ایم پی اے ملک طارق اعوان نے پبلک ڈے کے موقع پر حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے یار و مددگاروں کے حقیقی نمائندے ہیں اور یہ شہر بھر کے مسائل حل کرنے میں وہ اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہینگے اور شہر کے تمام لوگوں کیلئے طارق اعوان قلعہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انکا کہنا تھا کہ آج کل مہنگائی کے اس دور میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ متاثر ہیں چنانچہ ان کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button