
ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) گذشتہ روز تھانہ، درشال شادی حال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں الیاس باچا کی شعری مجموعہ "اوراق نایاب” کی رونمائی کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی خالد خان تھے، جبکہ صدارت امجد شہزاد نے کی۔ نظامت کے فرائض فضل معبود سائم نے بخوبی سرانجام دیے۔ تقریب کے دوران ارشد کریم نے "اوراق نایاب” پر تفصیلی گفتگو کی اور کتاب کی اہمیت اور اس کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے الیاس باچا کی شاعری کے فن اور ان کی ادبی خدمات کی بھی تعریف کی۔ امجد شہزاد نے بھی کتاب اور شاعری کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا اور الیاس باچا کے تخلیقی سفر کی اہمیت پر زور دیا۔
مہمانِ خصوصی خالد خان نے تقریب میں بےتکلف اپنے یادداشتیں بیان کیں اور پشتونوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے الیاس باچا کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ کتاب پشتو ادب میں ایک اہم اضافہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے الیاس باچا کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔