
بونیر (اے ار عابد سے)
ڈی ار سی سرکل پیر بابا کا اجلاس تھانہ جوڑ میں منعقد ہوا جس میں نئے سر کل ڈی ایس پی محمد نصیر خان ایس ایچ او زرین داد شاہ چیئر میں ڈی ار سی ولی رحمان مشر ڈی ار سی گدیذی مختیار خان اور تمام ڈی ار سی ممبران شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آر سی ریڈر منصور خان نے اب تک کارکردگی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق اب تک 58 تنازعات رجسٹرڈ ہوئے جن میں ڈی ار سی ممبران کی انتھک محنت لگن اور جزبہ خیر سے 41 تنازعات فریقین کے باھمی رضامندی سے مستقل بنیادوں پر حل کئے جبکہ 11 تنازعات کو قانونی کاروائی کے لئے بھیج دئے گئے اور 2 تنازعات فریق کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کیوجہ سے فائیل کئے گئے اور 4 تنازعات تاحال حل طلب ہیں۔
ڈی ار سی چیئر مین ولی رحمان اور گدیزی مشر مختیار خان نے بتایا کہ اب تک حل کئے گئے تنازعات میں سے کروڑوں روپیہ کے تنازعات گھروں دکانوں زمینوں اور رشتوں کے تنازعات خوش اسلوبی سے فریقین کو قائل کرکے حل کئے ہیں لیکن کسی بھی فریق سے کسی بھی ممبر نے چائے کا کپ تک نہیں پیا ہے اور خالصتا اللہ کی رضا کیلئے کار خیر اور اجر عظیم سمجھکر اپنا قیمتی وقت اور جیب سے خرچ دیا ہے اور اجر عظیم کے لئے اللہ سبحان وتعالی سے دست بدعا ہیں۔
اس موقع پر سردار علی خان مختیار خان ضیاء حسین قریب الرحمن راضی ملک خان دیار خان اف بٹئی نور خان اف بھائی کلے عبدالرشید استاد زرین خان دادا مولانا احسان الرحمان زبیر خان صحافی عبدالر حمان عابد شاہ خالد خان اکبر علی خان نے اب تک کی کارکردگی اور چیئر مین ولی رحمان مشر مختیار خان کے بے لوث کاوشوں کو سراہا اور اس کار خیر کو اسی جزبے کیساتھ اگے بڑھانے علاقے میں تنازعات کے حل اپس میں دشمنیاں ختم کرنے اور خوشحال معاشرے کے لئے خدمات ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس پر ڈی ایس پی سرکل پیر بابا محمد نصیر نے سب کو کار خیر کے جزبے کی داد دی اور یقین دلایا کہ پولیس کی جانب سے اس کار خیر میں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔