پشاور: نسوار کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Spread the love

وزیر اعلی کے احکامات کھو کھاتے

پشاور (خلیل خان سے) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نسوار ڈیلران نے نسوار کی فی پڑیا کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ دنوں یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ چونکہ یہ غریب لوگوں کا نشہ ہے لہذا اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے لیکن ڈیلران۔ تھوک و پرچون فروشوں نے نسوار کی ایک پڑیا کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ بیس روپے کی ملنے والی پڑیا کی قیمت اب تیس روپے وصول کی جانے لگی ہے جس سے بعض علاقوں میں دکانداروں اور گاہکوں کے مابین ےوےو میں مہں اور نازیبا کلمات کا تبادلہ ہوا جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button