
ٹیسکو عیدالاضحٰی شیڈول
عیدالاضحٰی کے موقع پر ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) ریجن میں عید کے تینوں روز تعطیلات کے دوران شیڈول کے مطابق بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر نے عید الاضحٰی کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی فراہمی اور ان کی شکایات کے بر وقت ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اس سلسلے میں ٹیسکو ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ کاونٹربھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر خود کریں گے۔ اس ضمن میں صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں
چیف ایگزیکٹیونے ٹیسکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال صرف روشنی اور پانی حاصل کرنے تک محدود رکھیں تاکہ سسٹم کو اورلوڈ ہونے سے بچایا جاسکے۔ لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ ٹیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اورعید الاضحٰی پر شکایت کے بروقت ازالے اور بجلی کی فراہمی کیلئے آپ درج ذیل نمبرز پر ٹیسکو صارفین مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز 9331167-091، 9330600-091 ، 9212730 – 091 اور 9331291 – 091 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔