
ریسکیو1122، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، اور وائلڈ لائف کے مشترکہ اقدامات سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا
ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) تھانہ ریڈار کے پہاڑ پر لگنے والی آگ کو کامیابی سے بجھا دیا گیا۔ ریسکیو1122 ملاکنڈ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے دن بھر کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روک دیا۔ آگ بجھانے کے اس عمل میں اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. مقامی لوگوں نے ان اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا، جس کی بدولت ایک بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق، اس کامیاب آپریشن میں شامل تمام اداروں نے مل کر کام کیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔ اس اقدام نے نہ صرف جنگلات اور جنگلی حیات کو بچایا بلکہ مقامی آبادی کو بھی بڑے خطرے سے محفوظ رکھا۔