
پشاور( خلیل خان سے ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن امان کے قیام اور آنے والے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں ، تاجر برادری ، علماء کرام اور تمام انتظامی اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کی خاطر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس افسران کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ کے دوران شہر کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ آنے والے مذہبی تہوار عید الاضحٰی اور محرم الحرام کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا، کسی بھی مسلہ کی صورت میں بروقت نشاندہی اور حل کی خاطر تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام اہم اداروں کے عہدیداروں سمیت مختلف مکاتب فکر،تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں سے رابطے میں رہنے کی ہدا یت کی گئی ، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی پشاور پولیس محرم الحرام کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئی جائیگی، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان
تفصیلات کے مطابق ضلع پشاور میں امن و امان کے قیام اور مذہنی تہوار عید الاضحی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور مختلف اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کی خاطر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں پولیس افسران کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ،ایس ایس پی کو ارڈینیشن محمد وقاص خان،چیف ٹر یفک افیسر سعود خان ، ،ایس پی ہیڈ کوارٹر رحیم حسین خان ،ایس پی سکیورٹی ارشد خان، ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے شر کت کی ،
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ اور مذہنی تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر کیپٹل سٹی پولیس پشاور تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، انہوں نے تمام امام بارگاہوں ، مساجد اور دیگر اہم مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کرانے اور سفارشات کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی، سی سی پی اونے مزید کہا کہ ضلع بھر میں خصو صی ناکہ بندیا ں قائم کی جائے اور شہر کے تما م داخلی و خاری راستوں پر سنیپ چیکنگ کے عمل مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ،شہر میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں مزید تیز کرنے سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی، سی سی پی او پشاور نے سرائے اور ہوٹل میں قیام پذیر افراد پر نظر رکھنے اور نواحی علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کی بھی ہدایات دیں
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کہا کہ محر م الحرم کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے موجودہ تمام کیمروں کو جلدفعال کیا جائے گا جس سے جلوسوں اور گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار کیدوران امن وامان کے قیام کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی تمام ناکہ بندیوں اورانٹری پوائنٹس پر لوکل پولیس تعینات کی جائی گی ،پولیس کی جانب سے کنٹرول روم ، روپ ٹاپس قائم کیا جائیگا جبکہ ریپڈ رسپانس فورس، کویک رسپانس فورس، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، ایلیٹ یونٹ اضافی موبائلز یونٹس، سنیپر ڈاگ ، بی ڈی یو سکواڈزاورسادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینا ت کئے جائینگے ،