
تیمرگرہ شہر جو ضلع دیر لوئر کے ہیڈکوارٹر اور سب سے بڑا کاروباری مرکز سمجھا جاتا ہیں۔ یہ مناظر تیمرگرہ آڈہ انتظار گاہ کی ہیں۔ اگر تیمرگرہ مین آڈہ جہاں ہر روز سینکڑوں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تیمرگرہ آڈہ سے ہزاروں مسافر اپنے منزل کے طرف سفر کرتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے تیمرگرہ مین آڈہ جہاں پر سابق حکومتوں کی جانب سے تیمرگرہ آڈہ کی سٹریٹ لائٹس،اور پینے کے صاف پانی کے لئے کے قیام پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔تاہم اگر اِس وقت تیمرگرہ آڈہ انتظار میں صفائی کی بات کی جائے تو وہ آپ کے سامنے ہیں۔صفائی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہیں۔پورے آڈے میں خصوصاً انتظار گاہ میں گندگی کی ڈھیر بن چکا ہیں۔مگر کوئی پوچھنے والا نہیں اور یہ حالت دیکھنے والا کوئی نہیں۔اِسی طرح پینے کے صاف پانی کے مد میں بھی لاکھوں کی رقم لگا دئیے گئے ہیں۔مگر آج کل وہاں پانی کا نظام بھی درہم برہم ہیں۔وہاں پانی آتا ہی نہیں اور پانی کے نلکے بھی مکمل خراب پڑے ہیں۔اور وہاں بھی گندگی کی وجہ سے کوئی چلاتا ہی نہیں پانی پینے کے لئے۔گزشتہ دِنوں اسی سلسلے میں میرا ملاقات تحصیل چئیرمین مفتی عرفان الدین سے ملاقات بھی ہوئی اور یہ بات میں اُن کے نوٹس میں لایا تھا۔اُنہوں نے دورہ بھی کیا مگر دورہ صرف دورے تک محدود رہا ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں ہوئے۔اِن سارے مسائل کے ساتھ ساتھ تیمرگرہ مین آڈہ میں جو سٹریٹ لائٹس لگا دئیے گئے تھے۔وہ بھی ایک/دو لائٹس کے علاوہ سارے خراب پڑے ہیں۔اِس وجہ سے روزانہ کے بنیاد پر ہزاروں افراد تیمرگرہ مین آڈہ سے سہولیات کے فقدان کے وجہ سے زلیل وخوار ہوکر اپنے منزل کے طرف رواں دواں ہوتے ہیں۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جو مقررہ کرایہ نامہ ہیں اُن کا بھی کوئی پاسداری نہیں کرتا سب ڈرائیورز اپنے مرضی کے کرایہ لیتے ہیں۔اور اگر انتظار کی بات کی جائے تو وہاں خواتین کے بیٹھنے کے لئے کوئی بنیادی انتظام موجود نہیں۔جس کے وجہ سے کئی خواتین زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اور ڈرئیورز کو بھی شدید گرمی میں اپنے بارے کے انتظار کے لئے بیٹھنا پڑتا ہیں کیونکہ سائے کے لئے کوئی نظام موجود نہیں۔اور وہاں موجود غیر معیاری ہوٹلز ملازمین کے رویہ بھی عزت کے برعکس ہیں۔کم عمر کلینڈرز اور ہوٹلز ملازمین کے نامناسب نعرہ بازی سے عوام شدید پریشان۔عوامی حلقے موجودہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے ناقص کارکردگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور مختلف پلٹ فارمز پر موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے تیمرگرہ آڈے کے مسائل کو بنیادی حل کے لئے پرزور اپیل کرتے ہیں۔تاکہ بنیادی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔