
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)عید الاضحی کے موقع پر ٹی ایم اے تیمرگرہ کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی اور عید الاضحی کے موقع پر تمام عملہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او تیمرگرہ قادر نصیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم چلائی جائیں گی جبکہ قربانی کی آلائشیں جمع کرانے کیلئے عوام کی سہولت مختلف علاقوں میں پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سیٹی ایم اے اہلکار تمام آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگائیں گے انہوں نے کہا کہ قربانی کی آلائشیوں کو جمع کرنے کیلئے ٹی ایم اے عملہ شہریوں میں شاپر بھی تقسیم کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے اور واٹر سپلائی سکیموں اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی عید الاضحی کے موقع پر 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوگی تاکہ شہریوں میونسپل سروسز میں کوئی روکاٹ پیش نہ آئیں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھیں گے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔۔۔