بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے، ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے: شیخ اعجاز ارشد

Spread the love

لویردیر,)واپڈا اپنا قبلہ درست کرے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بند کیاجائے ترجمان جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ شیخ اعجاز ارشد نے واضح کردیا اگر یہ سلسلہ بند نہ کیاگیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی اور واپڈا ہاوس کا گھیراؤ کرینگے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور آئے روز مرمت کے بہانے بجلی کی عدم دستیابی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ دیر پائین میں مرمت کے نام پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاجائے۔ حکومت عوام اور تاجروں کو اب جینے دے۔ کہ ملک معاشی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ایک طرف کاروباری طبقہ پہلے سے ہی مسائل سے دوچار ہے دوسری طرف گزشتہ سال سے مسلسل ہر ماہ کئی دن صبح سے شام تک بجلی میسر نہیں جس کی وجہ سے عوام سخت اذیت میں مبتلا اور ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہیں۔ مرمت کے نام پر دیر میں لوڈ شیڈنگ نے مستقل ڈیرے ڈال دئے ہیں عوام کے ساتھ واپڈا کے اس ظلم کا سد باب کیا جائے۔.مرمت کے نام پر واپڈا عوام کے ساتھ آئے روز مذاق بند کردے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button