
لوئیر دیر)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایپکا لوئر دیر کا عبوری کا بینہ تشکیل، صفی الدین صدر، انور الحق جنرل سیکرٹری منتخب اس حوالے سے محکمہ تعلیم ڈی ای او میل، فیمل،ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری گرلز سکولوں کے کلرکس کا ایک اجلاس بلامبٹ میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں کلرکس برادری نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سابق کابینہ کا میعاد 28 فروری کو ختم ہوچکا ہے اس لئے عبوری کا بینہ کی تشکیل ناگزیر ہے اس موقع پرسپرٹنڈنٹ محمد اکرام، سراج الحق، گوہرعلی خان، ریاض الدین، زیشان خان، کی نگرانی میں ائندہ انتخابات تک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں صفی الدین صدر، انوا رالحق جنرل سیکرٹری، عبدالودود جان نائب صدر، باچا امیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اسرار فنانس سیکر ٹری، فریح اللہ پریس سیکرٹری، علیم محمد کو میڈیا کو آر ڈنیٹر منتخب کیا گیا۔۔