
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے مانیار میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق شدیدآندھی کے دوران مکان کی چار دیواری گل شاد کے کچے مکان پر گرنے سے چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر بریکوٹ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ۔