چکدرہ: معاشی بدحالی میں اضافہ، سکندر شیرپاؤ کی تنقیدات

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے کہا ہے کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کے پیش کردہ بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ ہڑیگا، گزشتہ روز چکدرہ علی مست میں گجر قومی موومنٹ کے سربراہ الحاج زرین خان گجر کی اہلیہ کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سکندر شرپاؤ نے کہا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ الیکشن کے بعد ملک میں معاشی استحکام آئیگا مگر بد قسمتی سے چار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی ، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ مہنگائی کم کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے اشیائے ضرورت پر غیر ضروری ٹیکسز عائد کر کے غریب عوام مزید معاشی بد حالی کی طرف دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے معاشی اہداف اور اعداد و شمار کا علم نہیں جبکہ وفاقی حکومت بھی مالی اہداف میں ناکام دکھائی دیتی ہے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button