
شرینگل (تحصیل رپورٹر) رضا کار نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات، ڈائریکٹر ماوا فاؤنڈیشن اور تصلیدار شرینگل نے شرکت کی۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ دنوں دریائے پنجکوڑہ میں گرنے والے گاڑی میں موجود لاشوں کو دورو شرینگل کے نوجوانوں نے جان کے بازی لگاتے ہوئے ریسکیو کیا تھا۔جس کے اعزاز میں ماوا فاؤنڈیشن نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں ماوا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان اللہ ،تحصیلدار شرینگل بلال سید کے علاوہ علاقے کے معززین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان اللہ اور بلاسید نے تمام رضاکار نوجوانوں کو ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔اور کہا کہ معاشرہ اس طرح کے قربانی دینے والے لوگوں کی وجہ سے آباد ہے۔اور گاؤں دورو کے نوجوانوں دیگر علاقوں کیلئے ایک بہترین مثال ہے ۔تحصیلدار شرینگل نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رضا کار ٹیم کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کی اور ماوا فاؤنڈیشن کی طرف سے نوجوانوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔گاوں کی طرف سے ڈاکٹر رحیم اللہ ،فضل قیوم یوسفزئی ،رشید اللہ،محمد داہر،خانی گل،مولانا فضل رحمان سید رازق ،ملک صاحبزادہ اور دیگر نے تحصیلدار اور ماوا کے ڈائریکٹر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔رضاکار ٹیم کے نوجوانوں نے ہرقسم آفت اور مصیبت کے وقت علاقے کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔