اسلامی تعلیمات: علماء کی ملاقات میں بچوں کے درمیان مناسب وقفے کی اہمیت پر بحث

Spread the love

لویر دیر )وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی و رکن صوبا ئی اسمبلی ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور وسائل کے درمیان عد م توازن ترقی کی راہ میں بڑی روکاٹ ہے،اسلامی تعلیما ت کے تنا ظر میں علما ء کرام بچوں کے درمیان مناسب وقفے کی اہمیت کے بارے میں معاشرتی آگاہی پیدا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پا پولیشن و ئلفیئر دیرپا ئین کے زیر انتظام تیمرگرہ کے مقامی ہو ٹل میں بچوں کے درمیان مناسب وقفے کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ علما ء کا نفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا،کانفرنس میں جید علما ء کرام کی کثیر تعداد شریک ہو ئی،کانفرنس سے ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن وئلفیر نورعالم،ایڈیشنل ڈائیر یکٹر جنرل اکرام اللہ، مولانا مفتی عنایت اللہ اصلا حی،مہتمم جامعہ احیاء العلوم مولانا احسان اللہ خالص،کنعان پاشا اور ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن و ئلفیر شاہد خان نے بھی خطاب کیا،مقررین کا کہا تھا کہ نوزا ئیدہ بچے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوسال تک ماں کا دود ھ پلانا ما ں اور بچے کے صحت کے لے ضروری جبکہ بچوں کے درمیاں وقفہ کم از کم تین سال ہو نا چا ہیں،علما ء کرام نے اس موقع پر اسقاط حمل کے کو نا جائز فعل قرار دیا،دیگر مقررین کا کہاتھا کہ آبادی اور وسائل کے ما بین تواز ن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں،پاکستان کی ابادی کے لحاظ سے اس وقت 241.5ملین کے حساب سے دنیا کا پانچواں جبکہ عالم اسلام کا دوسرابڑا ملک ہے او29برس بعد اس کی آبادی 48کروڑ تک پہنچ جا ئیگی،بڑھتی ہو ئی آبادی وسائل کے منصفانہ تقسیم ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے،مناسب خوراک نہ ملنے کے سبب 1ہزار بچوں میں سے 63نوزائیدہ بچے وفات پا جا تے ہے جبکہ دوران زچگی خوا تین کی اموات میں مسلسل اضافہ خطرے کی علامت ہے،مقررین نے زور دیا کہ علما ء کرام ماں اور بچے کی صحت،حفاظتی ٹھیکہ جات اور بچوں کے درمیان مناسب وقفے کی اہمیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اجا گر کریں،محکمہ بہبود آبادی دیر پا ئین کے16لاکھ نفوس کو40لاکھ بنیادی مرا کز صحت کے ذر یعے بنیادی خد مات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button