
لوئیر دیر) دیر اولسی پاسون کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں قیام امن کے لئے آمن مارچ اور ریلی نکالی گئی جس میں لوئر دیر کے سیاسی، سماجی تنظیموں سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں کے رہنماووں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے بینرز، کتبے اور سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے شہید چوک سے گور گوری چوک تک ریلی نکالی شرکاء نے ہم اپنی سر زمین پر امن چاہتے کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء سے پی ٹی ائی کے علی شاہ مشوانی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد، ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے لوئر دیر میں دہشت گردی کے نام پر کسی بھی اپریشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دیر ایک پرا من علاقہ اور یہاں کے عوام محب وطن ہے 2009/10 میں یہاں کے عوام نے نقل مکانی کرکے تکا لیف، مالی اور جانی نقصانات اٹھائے لیکن ایک بار پھر یہاں پردہشت گردی کے نام پر اپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو گھر بار چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے لیکن عوام اس بار اس کے لئے تیار نہیں اورلوئر دیر کے عوام کسی ملٹری اپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے رکھا گیا بجٹ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے حکومت افغانستان، ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرے اور کسی بھی ملک دشمنوں کے خلاف عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور ضلع دیر کے عوام قیام امن کے لئے ایک پیج پر ہیں۔