قومی وطن پارٹی کی جانب سے حیات محمد خان شیرپاؤ کی برسی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

Spread the love

تیمرگرہ (اسماعیل انجم سے) حیات محمد خان شیرپاؤ کی برسی کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،آمن وآمان کی بگڑتی صورتحال قابل تشویش ہے، پارٹی کی تنظیم سازی پر بھر پور توجہ دیں گے، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدر عمران خان ایڈوکیٹ نے تیمرگرہ میں منعقدہ پارٹی قائدین کے ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا ہے، اجلاس میں وطن پال لائرز فورم کے صدر حسنین خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد خان، وطن پال لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری مطہر شاہ اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاء نے 11 فروری کو حیات محمد خان شیرپاؤ کی برسی کو نہایت عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا، شرکاء نے اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی، اجلاس میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی، شرکاء نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہا، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ 15 سالوں سے صوبہ خیبرپختونخوا میں ترقی کا پہیہ رک گیا ہے جو قابل تشویش ہے،ضلعی صد ر عمران خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہے ایک وزیر اعلی اور دوسری گورنر کی ہے کیونکہ جب وزیر اعلی اجلاس طلب کرتے ہیں تو گورنر شرکت نہیں کرتا جبکہ گورنر کی اجلاس میں وزیر اعلی اپنی شرکت کو توہین سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکز سے لڑائی میں عوام کی نْقصان ہورہا ہے جو قابل تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ ال پارٹیز کانفرنس کے دوران قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر حیات شیرپاؤ کے تجاویز پر عملددرامد نہ کرنا افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کی حیات محمد خان شیر پاؤ شہیدکے صوبے کی عوام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں اور اسی بدولت اج صوبے کے پہلے شہید حیات محمد خان شیر پاؤ کے نام عقیدت اوراحترام سے لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حیات خان شیرپاؤ کی برسی کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیم سازی پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، کیونکہ ایک مضبوط تنظیم ہی پارٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے،اس موقع پرشرکاء نے حیات خان شیرپاؤ کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور 11فروی کے برسی میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button