کمشنر بنوں ڈویژن کی زیر صدارت کرم تنگی ڈیم کی فوری تکمیل کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد

Spread the love

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت کرم تنگی ڈیم کی فوری عملاً تکمیل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

تحصیل شیوا شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے فیز ون میں بقایا کام فوری مکمل کیاجائے اور فیز ٹو کی مقررہ مدت میں تکمیل پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ بنوں ڈویژن میں اس بڑے منصوبے کی بروقت تکمیل سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت آج انکے دفتر میں تحصیل شیوا نئی ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی مقررہ مدت میں عملاً تکمیل کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کی اہمیت،افادیت اور موجودہ و آئیندہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے بحیثیت چیئرمین کرم تنگی پاور پراجیکٹ اجلاس کو اہداف کا تعین کروا کر کہا کہ اس بڑے منصوبے سے خاص کر تحصیل شیوا، شمالی وزیرستان و دیگر ملحقہ علاقہ جات کی ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ کیونکہ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے صنعت ترقی کرے گا جس سے بلا شبہ بنوں ڈویژن میں روزگار کے وافر مواقع میسر اجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل سے بنوں ڈویژن بالخصوص شمالی وزیرستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا جس سے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع میسر آنے سے یہاں امن و امان کا قیام بھی ممکن ہو جائے گا۔
اجلاس میں کمشنر بنوں کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کرم تنگی ڈیم محمد شفیق بیٹنی نے اس بڑے منصوبے کی اہمیت، افادیت اور جاری کام کے مراحل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنی تجاویز و آراء بھی پیش کیں۔ تاکہ کرم تنگی ڈیم کی بروقت تعمیر کا مقصد پورا ہو سکے۔اس موقع پرکمشنر بنوں ڈویژن نے تمام متعلقہ حکام و شراکت داروں کو تیکنیکی بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے اور اہداف کی بروقت تکمیل ممکن بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان اور اسسٹنٹ کمشنر میر علی ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت یاسر نذیر سمیت پی ڈی کرم تنگی ڈیم محمد شفیق بیٹنی، ایشئن ڈیولپمنٹ بینک کے نمائندے،ایکسیئن ایریگیشن بنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مس صائمہ غزل، اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ گل نواز خان،لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کرم تنگی ڈیم نسیم اللہ شاہ اور محکمہ پولیس کے حکام نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button