
پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے تحت چلنے والے پروجیکٹ سٹے سیف (Project Stay Safe) کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی پشاور میں گرل گائیڈز آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی طالبات کو گرل گائیڈز ایسوسی ایشن میں شمولیت کے حوالے سے فیکلٹی ممبرز کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر زرعی یونیورسٹی پشاور کے چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی اخونزادہ، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر انور علی شاد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، شعبہ ہارٹیکلچر کے ڈاکٹر عمران احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کونسلنگ، پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر حمیرا وسیلہ، شعبہ ہیومن نیوٹریشن کے ڈاکٹر ماریہ منیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر کامران نواز اور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے شرکت کیں۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کی طرف سے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر حمیرا وسیلہ نے وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور یونیورسٹی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہماری یونیورسٹی معیاری تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی کردار سازی بھی کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے طالبات پی جی جی اے کے پروجیکٹ سٹے سیف میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل میں انہیں ان کے ثمرات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یونیورسٹی میں طالبات کی کردار سازی میں مدد ملے گی اور انہیں گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے مختلف شعبوں جیسے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجرکاری مہم وغیرہ جیسی سرگرمیوں میں متحرک کیا جائے گا۔
پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے پی کے صدر ڈاکٹر رخسانہ صمد نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ نیشنل کمشنر پی جی جی اے ماریہ صابری نے ایسوسی ایشن کا تفصیلی تعارف کروایا، ڈائریکٹر ٹریننگ پروجیکٹ سٹے سیف ناظمین سہیل نے پریزنٹیشن پیش کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس فائزہ (ٹرینر) نے سرانجام دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی بہت ضروری ہے تاکہ طالبات معاشرے کی خدمت کے قابل ہوسکیں۔
اس موقع پر سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔
آخر میں ڈائریکٹر ٹریننگ پروجیکٹ سٹے سیف ناظمین سہیل، نیشنل کمشنر پی جی جی اے ماریہ صابری اور صدر پی جی جی اے خیبرپختونخوا ڈاکٹر رخسانہ صمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر داؤد ناظم کے ذریعے وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی کو شیلڈز پیش کئے۔