‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گا، رنبیر کپور

Spread the love

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں “زوم” کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ “اینیمل” کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنا سارا وقت اپنی بیٹی اور اہلیہ کو دیں گے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے کام میں مصروف رہے اور بیٹی کو وقت نہیں دے سکے لہٰذا اب اُنہوں نے 6 ماہ کے لیے اداکاری کی دُنیا سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ 6 ماہ تک گھر پر ہی رہیں گے۔

 

اداکار نے اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بڑی ہورہی ہے، اب سب کو پہنچانتی ہے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button