صافی قوم اتحاد نے جوش و خروش سے یوم تاسیس منایا

Spread the love

تنظیم کے بانی حاجی شرف الدین صافی کی سربراہی میں ہر سال کی طرح امسال بھی تنظیم کے زیرِ اہتمام یوم تاسیس "د صافی قوم اتحاد ورځ” کی مناسبت سے مرکزی دفتر میں جوش و خروش سے منایا گی

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے مولوی حاجی شاکر اللّٰہ شینواری نے کیا اور ختم القرآن کا اہتمام ہوا

تنظیم کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب صافی نے تنظیم کی چار سالہ کارکردگی پیش کی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں فلاحی کام، تقریباً 2 ہزار کے قریب راضی نامے، قتل مقاتلے کی دشمنیوں کو دوستیوں میں بدلنے، 15/20 سالوں سے آپس میں سگے بھائیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ لاتعلقی کا اظہار کرنے والوں کو ملانا، اپنے منشور پر عمل پیرا ہونا، تعلیم کو فروغ دینا، صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا، تمام معزز اداروں کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے ہونا، اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھنا، تمام دیگر اقوام کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا، پاکستان کے آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا وغیرہ شامل تھے

تنظیم کے بانی حاجی شرف الدین صافی، مرکزی ترجمان مسلم خان صافی، پشاور ڈویژن کے صدر حاجی ریحان صافی، ضلعی صدر حاجی گل رحمٰن صافی، علمائے کرام کونسل کے چیئرمین شیخ علی دوست صافی، مہمند قوم کے قومی مشر حاجی محمد شاہ مہمند اور دیگر نے شرکاء سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اَمن محبت و بھائی چارے کا پیغام دیا

آخر میں مولوی شاکر اللّٰہ شینواری نے تنظیم کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، فلسطینی عوام کی مدد تمام معزز اداروں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا

آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا

اس موقع پر تنظیم کے دیگر عہدیداران، سینئر رہنماؤں، سرگرم کارکنان، مہمند قوم کے مشران، میڈیا نمائندگان پروفیسر صبیح احمد سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button