
قبائلی اضلاع میں ممکنہ عزم استحکام اپریشن کیخلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ اور احتجاجی واک ۔اس سے پہلے بھی قبائلی اضلاع سمیت باجوڑ میں مختلف ناموں سے اپریشن کئے گئے جسکا نتیجہ عوام کے دربدر ہونے ان کے املاک تباہ ہونے کے علاوہ اور کچھ نہ نکلا ۔ دنیا بھر میں جتنے بھی جنگیں لڑی گئی ان کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے کیا گیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ جنگوں میں سیکیورٹی فورسز سمیت عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوگا اور ایک بار پھر یہاں پورا انفراسٹرکچر تباہ ہوگا اور لاکھوں قبائلی عوام بے روزگار ہوں گے ۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہم قبائلی علاقوں میں اپریشن کی بجائے ری ہیبیلیٹیشن پر کام کیا جائے تو یہاں سے بد امنی ,قتل وغارت اور دہشت گردی کا خود بخود خاتمہ ہوگا۔ مقررین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس اپریشن کی مکمل مخالفت کرتی ہے اور اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان 08 جولائی کو باجوڑ آکر یہاں کے عوام کے مجموعی احساس محرومیوں کیساتھ یہاں امن کے ماحول کو پروان چڑھانے پر جلسہ کریں گے ۔احتجاجی مظاہرے سے صاحبزادہ ہارون الرشید ,امیدوار پی کے 22 عابد خان ,حاجی سردار خان ,صوفی حمید ,حاجی صاحب الرحمان ,مولانا وحید گل ,فرمان الله ودیگر قائدین نے خطاب کیا