تحصیل خال جرگہ کا ممکنہ آپریشن مسترد، امن و امان کے قیام پر زور

Spread the love

لوئیر دیر)تحصیل خال گرینڈ جرگہ نے علاقے میں ممکنہ آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اداروں تعاون سے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں علاقہ کو خالی نہیں کی جائے گیااور ہرحالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں ٹی ایم اے خال میں تحصیل خال مگرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیرمین خال اشفاق الرحیم، اخونزادہ سکند حضرت اخونزادہ حنیف اللہ ملک میرعالم خان، ملک زیر خالق، ملک نعمان یوسف زئی، محیب اللہ، اخونزادہ ہدایت اللہ، اخونزادہ اظہر تقوم، ڈاکٹر شاہ خالد، عثمان ملک، قاری فرید الحق، اخونزادہ حیات سید، ودیگر نے کہا کہ تحصیل خال ایک پر امن علاقہ ہے اور علاقے کے مشران تحصیل خال کی امن کو تباہ ہونے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دینگے اور ہر صورت میں اپنے علاقہ کی امن وامان برقرار رکھیں گے اور اگر حکومت نے یہاں پر کوئی کارروائی کرنے کی کوشش کی تواس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملک آباد اور شلفلم رابطہ پلوں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بلایاجائے انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی حالات میں بھی علاقہ کو خالی نہیں کیا جائے گا اور اپنے علاقوں میں رہ کر حالات کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اداروں سے تعاون کا کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر علاقہ میں کسی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ہو تو علاقہ مشران کو اعتماد میں لیاجائے مقامی مشران خود مشکوک افراد کے خلاف کاروائی کرینگے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button