
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ جناب ندیم اسلم چوہدری کے زیرصدارت مون سون سیلاب کے تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ
میٹنگ میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب ثاقب رضا اسلم ، ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) جناب طارق حسین نے میٹنگ میں بذریعہ زوم لاییو شرکت کی۔
۔ ڈپٹی کمشنر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس) کو تمام سٹیک ہولڈز کے ساتھ مون سون ہنگامی منصوبہ شئیر کرنے کی ہدایت۔
۔ صوبائی حکومت کے تمام احکامات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔
۔ سیلاب / شدید بارش کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز روڈ ، کلورٹس ، اور دوسرے نقصانات کے بارے میں رپورٹس بروقت روزانہ کے بنیاد پر شئیر کریں۔
۔ پی ۔ کے ۔ ایچ۔ اے ، این ۔ ایچ۔ اے ، سی اینڈ ڈبلیو اپنے اپنے روڈ ، پلوں ، کلورٹس کی رپورٹس بروقت ارسال کریں۔ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ روڈ سلائینڈنگ ، یا دوسرے نقصانات پر بروقت ایکشن لیں گے۔
۔ بارش / سیلاب کے دوران روڈ ، بجلی اور دوسرے انفراسٹریکچر کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کریں۔
۔ ماضی میں سیلاب کے دوران دیر پائین کے جن روڈ پر ٹریفک متاثر ہوئی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اسی جگہ کو بروقت کلیر کریں۔