
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ضلع ملاکنڈ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آگ لگنے کی 33 واقعات ہوئی جس میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی واقعات سب سے زیادہ رہی، 73 ٹریفک حادثات میں ایک درجن سے زیادہ افراد جان بحق اور 170 سے زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتالوں کو منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ناصر خان کو کنٹرول روم انچارج محمد فیاض کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ریسکیو کنٹرول روم 14307 کالز موصول ہوئی جس میں 11160 جعلی کالز اور 2696 ڈرافٹ کالز بھی شامل ہے ریسکیو اہلکاروں نے 446 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت امداد فراہم کی۔جس میں 301 میڈیکل ایمر جنسیز، 73 ٹریفک حادثات 33 آگ لگنے، 12 لڑائی جھگڑے، 20 ریکوری، اور 04 نہر یا دریا میں ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں ریسکیو اہلکاروں نے 223 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے جن میں 74 ضلع کے اندر اور 148 ضلع سے باہر ہسپتالوں میں منتقل کئے.ڈی ای او ناصر خان نے بتایا کے ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں ریسکیو ملاکنڈ بھر میں روز مرہ کی بنیاد پرلوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاو کے متعلق تربیت فراہم کی جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری اور پرائیوٹ ادارے شامل ہے۔