
لوئیر دیر )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے چار سالہ انتخابات مکمل متحدہ پیر امیڈیکس کے ہمایون خان صدر، محمد ابراھیم جنرل سیکرٹری، ابرار خان تاجک چئیر مین منتخب ہوگئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ پیر ا میڈیکس کے انتخابات پر امن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے جس میں متحدہ پیر امیڈیکس کے ہمایون خان صدر، جہانگیر خان سینئر نائب صدر، علی احمد جان نائب صدر دوم، محمد ابراھیم جنرل سیکرٹری، جاوید خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عمر صدیق فنانس سیکرٹری، جبکہ اسلامک اور انصاف پیر امیڈیکس کے یوسف خان سینئر نائب صدر اول، ناصر جاوید جائنٹ سیکرٹری نجیب اللہ پریس سیکرٹری، اور فرمان اللہ رابطہ سیکرٹری منتخب کئے گئے اس موقع پر نو منتخب کابینہ نے پیر امیڈیکس برادری کے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کی عزم کا اظہار کیا۔