
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوسیڈ پلاننگ اینڈ منجمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ، میٹنگ میں محمد حماد ( پی۔ ایف۔ ایم ایڈوایزر سب نیشنل گورنینس) نے لینڈ یوسیڈ پلان کے تمام ٹی۔او۔آرزاور اس کے عملی نفاذ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے درخواست کی کہ اپنے رپورٹس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کے ساتھ ہر مہینے کے پانچ تاریخ تک باقاعدگی سے جمع کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام این۔او۔سیز، ایکشن اور پروگرس کے جامع رپورٹ مرتب کرکے ائیندہ میٹنگ میں پیش کیا جائے۔ تمام سٹیک ہولڈرز لینڈ یوسیڈ پلان کے تمام ٹی۔ او۔ آرز کے عملی نفاذ کے لئے اقدامات آٹھائیں۔ ہر تحصیل میں جاری کی گئی این ۔ او۔ سیز اور لینڈ یوسیڈ پلان کے ٹی ۔ او ۔ آر پر اب تک کی گئی اقدامات سب نیشنل گورنیشن کے ساتھ جمع کریں۔ زرعی زمین کے مناسب استعمال اور اس حفاظت کے لئے بھی اقدامات اُٹھائیں۔ ٹی۔ایم۔ایز این۔او۔سی کے بغیر تعیرات کو روکیں۔ جو لوگ روڈ کے ساتھ تعمیرات کررہے ہیں اور ان کے پاس متعلقہ محکمہ جات ، پی۔کے۔ایچ۔اے ، این۔ایچ۔اے اور سی اینڈ ڈبلیو سے این۔او۔سی نہیں ہے ان کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ حضرت بلال ، تمام تحصیل میونیسپل آفیسرز، نمائیندہ ایگریکلچرل، ایس۔ڈی۔او (سی اینڈ ڈبلیو) انجنیرمحکمہ آبپاشی ، ایس۔ڈی۔او محکمہ آبپاشی، نمائیندہ محمکہ پبللک ہیلتھ انجنیرنگ، سپورٹس اور تحصیل چئیر مین ثمرباغ نے شرکت کی۔