
دیر(بیورو رپورٹ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 29 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کے تحقیقی مقالہ جات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں اے ایس آر بورڈ کے ممبران پروفسیر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان، ڈاکٹرمحمد آصف نواز، ڈایریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل/ اے ایس آر بی ڈاکٹر عالمزیب، ڈاکٹر خان شیر، ڈاکٹر میاں شاہ باچا، ڈاکٹر اللہ دتہ اور ڈاکٹر محمدنواز خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں اور کوالٹی ریسرچ سے متعلق مختلف اُمور پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی وائس چانسلر نے بورڈ کے مشاورت سے مختلف اُمور کیلئے کمیٹیاں بنائی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے کہا کہ کوالٹی اور ٹرو ریسرچ کیلئے محققین کو بہترین ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے دن رات محنت کر رہے ہے تمام پروفیسرز معیاری ریسرچ ورک کیلئے محققین کیساتھ تعاون اور بہترین راہنمائی کرے۔