
دیر(بیورو رپورٹ ) ڈی پی او وقاراحمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری جبکہ عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع دیر بالا کے مختلف علاقہ جات میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر دیر بالا پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مختلف علاقہ جات میں، سماج ملک دشمن عناصر، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن اور مشکوک اشخاص کے خلاف کاروائی کیگئی۔ اور علاقہ معززین و مشران کے ساتھ ملاقات کر کے ہدایت ہوئی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی سرگرمی نظر آئے تو فوراً مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔ تھانہ کلکوٹ پولیس نے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ضرب پستول، 02 عدد چارجرز اور 14 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کیے۔ جبکہ تھانہ شرینگل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو چرس سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔