
دیر(بیورو رپورٹ) پاتراک کے علاقے ڈوگل موٹر کار حادثہ, کار گہری کھائی میں جا گرنے سے دوبچیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ,واقعات کے مطابق گذشتہ حاجی خان بہادر اپنے بچوں اور نواسیوں کو پاتراک سے علاقہ بنان خیلہ لے جارہے تھے کہ موٹر کار ڈوگل روڈ پر ان سے بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں جاگرا ۔ ریسکیو ترجمان محمد ابراپیم اور مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں تین بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ حاجی خان بہادر خان,پانچ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو پاتراک کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا,جن دو شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا, مقامی ذرائع نے بتایا کہ موٹر کار پاتراک سے بنان خیل خوڑ جارہی تھی کہ ڈوگل کے مقام پر گہرے کھائی میں گر کر المناک حادثہ پیش آیا۔