نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی بازار کابینہ کے ساتھ تعارفی میٹنگ، مسائل پر نتیجہ خیز گفتگو

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر) نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر یونس خان کے ساتھ تجار یونین بازار بونی کا ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر حال ہی میں اپر چترال تعینات ہوکر فرائض نبھا رہے ہیں۔ بازار کابینہ وفد میں صدر رحیم خان سرپرست اعلیٰ عزیز الدین لال ،نائب صدر عبدالجبار اور جنرل سکرٹری ذاکر محمد زخمی شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر یوسف خان نے اپنی دفتر آمد پر صدر سمیت وفد کو خوش امدید کہا اور باہمی اتفاق و مشاورت سے بازار سے متعلق جملہ امور حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ صدر بازار بونی رحیم خان بھی اسسٹنٹ کمشنر کو کرسی سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور خوش امدید کہا ۔ بعد میں مختلف حل طلب مسائل پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ان میں خصوصاً بازار میں ٹریفک کے مسائل، مین روڈ کو کاروباری مقصد کے لیے استعمال کرنے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات ،اوارہ کتوں کی بہتات سے پیدا شدہ صورت حال ،پبلک واش روم کی عدم دستیابی،بازار کے نظام اور نرخ نامے پر عمل درآمد کویقینی بنانے ،غیر معیاری اور ایکسپائر ایشیاء خوردنوش کی روک تھام جیسے مسلوں پر گفتگو ہوئی بازار کابینہ نے تجویز دی کہ نرخ نامہ مقرر کرتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق نرخ نامہ مقرر کیا جائے اور مقرر کردہ نرخ نامے پر مِن و عَن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ بھی کوئی ناانصافی کی نوبت نہ ائیے ۔ دوکاندار کو اس کا جائز حق دینے کے بعد اسے پابند بنایا جائے کہ کوئی حکم عدولی اس میں نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر  نے جملہ تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے بازار میں بہتر اورمتوازن نظام قائم کرنے کے لیے اپنی تمامتر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ انشاء الله ہفتہ دو ہفتوں میں مسائل کے حل میں نمایان پیش رفت دیکھنے ملے گی۔ میٹنگ میں باہمی افہام و تفہیم سے بونی بازار کے ساتھ جڑے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے پر اتفاق ہوا ۔یاد رہے بونی بازار اپر چترال ہیڈ کوارٹر کا مرکزی بازار ہے یہاں کے مسائل نہ صرف تاجروں سے متعلق ہیں بلکہ عوامی نوعیت کے زیادہ ہیں لہذا نہ صرف تاجر برادری بلکہ عوامی نمائیندوں کو بھی اس میں بھر پور کردار ادا کرکے اسے مثالی بازار بنانا چاہیے۔اگر بروقت ان پر توجہ نہ دی گئی تو بعد میں ان پر قابو پانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہوگا کیونکہ بونی بازار جس تیزی سے بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہو رہی ہے اس کے ساتھ مسائل بھی بڑھتے جارہے ہیں۔لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اس میں دیر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button