
یہ مناظر تیمرگرہ شہر کے مرکزی بازار کے ہیں جس میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں۔جو نہ صرف نظر آ رہے ہیں بلکہ ان کی بدبو اور آلودگی سے سب کو بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ لوگ اور بچے اس گندگی کی وجہ سے گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں۔حکومت اور متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ فوری طور پر صفائی مہم کا آغاز کریں۔شہر کی خوبصورتی اور لوگوں کی صحت کے لیے ہم سب کا فرض ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کریں۔