
بونیر( اے ار عابد سے )
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان باچا نے ضلع بونیر دورہ کے موقع پر مرکزی بازار سواڑی میں ہاکی گراؤنڈ اور کھیلوں کے زیر تعمیر جمنیزیم کا اچانک دورہ کیا اور زیر تعمیر کام کا جائزہ لیا ہے۔انھوں نے نوجوانوں کیلئے قائم کئے جانے والے ضلعی سطح کے جوان مرکز کیلئے مجوزہ اراضی سایٹ کا بھی معائنہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیرز،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، دیگر متعلقہ افسران و ریونیو اہلکار بھی موجود تھے۔مشیر کھیل نے سپورٹس جمنیزیم پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور ہدایات دئے ہیں کہ تعمیراتی کام کو درکار اعلی معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انھوں ذمدار افسران سے کہا ہے کہ سپورٹس کے جاری منصوبوں کو بلا تعطل تیزی کیساتھ مکمل کیا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو کھیل وتفریح کے مواقع میسر ائے۔انہوں نے بونیر میں جوان مرکز کے قیام کیلئے تجویز کردہ سائٹ کا دورہ کرنے کے موقع پر واضح کیا کہ جوان مرکز محکمہ سپورٹس کی ملکیتی اراضی پر قائم کیا جائے گا اور اسکے لئیے موزوں قطع اراضی کی باقاعدہ ڈیمارکیشن بھی کی گئی ہے۔ انھوں نے اس ترقیاتی منصوبے کو جلد شروع کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو آئندہ مراحل جلد طے کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر نوجوانان و کھیل نے کہا ہے کہ جوان مرکز کے قیام کا مقصد بندو بستی اور ضم اضلاع میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور مواقع کو مد نظر رکھتے ہوئے انھیں تعاون فراہم کرنا ہے اور ان مراکز میں ضروری انفراسٹرکچر،تعلیمی سہولیات،انٹرپرینیورشپ انکیوبیشن سینٹرز،ائی ٹی لیبز،سٹارٹ آپ کیلئے اجتماعی ورکنگ سپیس ،یوتھ اسمبلیز اور تفریحی سہولیات جیسے مواقع ایک ہی جگہ پر دستیاب ہونگے۔ یہ سہولیات نوجوانوں کو آگے بڑھنے،سیکھنے اور ایک دوسرے کیساتھ مربوط رکھنے کیلئے ڈیزائین کیے گئے ہیں۔