انجینئر امیر مقام کی پی کے 82 میں بجلی و گیس مسائل کے حل کی یقین دہانی

Spread the love

پشاور(پریس ریلیز) وفاقی وزیر کشمیر امور و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام نے گزشتہ روز طارق اعوان قلعہ کا دورہ کیا جہاں ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان، ملک زرداد جہانگیر اعوان،ملک اشتیاق اعوان،ملک ناصر اعوان،ملک اقبال اعوان نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا انجینئر امیر مقام اور ملک طارق اعوان کے درمیان حلقہ میں درپیش سنگین چیدہ چیدہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ملک طارق اعوان نے زور دیا کہ شدید گرمی کے اس موسم میں پی کے 82 کے بیشتر علاقوں میں بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرپنگ جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے جبکہ پینے کے صاف پانی اور دیگر مسائل بھی موجود ہیں جس پر انجینئر امیر مقام نے ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک طارق اعوان کے اپنے حلقہ اور پشاور کے عوام کے لئے دکھ درد قابل تحسین ہے چنانچہ وفاق بجلی و سوئی گیس لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریگی جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی فنڈز کا اجراء جلد عمل میں لایا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ملک طارق اعوان نے انجنیئر امیر مقام کا طارق اعوان قلعہ آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر حلقہ اور پشاور کے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھنے کا اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button