پی کے 22: جاوید خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت پر تنقید

Spread the love

سابقہ ممبران نے ٹکٹ کے معاملے میں ہمارے ساتھ زیادتی کی جس کے بناء پر ہم آزاد حیثیت سے ان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں پی ٹی آئی سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار پی کے 22 جاوید خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سینکڈری سکولوں کے عدم دستیابی اور بڑے ھسپتال کے نہ ہونے سے ہمارے ضلع سے 19 سکیل تک پہنچنے والے قابل ڈاکٹرز،صاحبان ,ایس۔ایس صاحبان اور پروفیسر صاحبان کا دوسرے اضلاع میں تبادلے ہوتے ہیں لیکن ھم میں اتنا خم دم نہیں کہ ہم یہاں سیکنڈری سکولوں ,کالجز اور یونیورسٹی کے بات کریں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے موقع پر یہ لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن کامیاب ہوکر گوشہ نشین ہوتے ہیں اور پھر اپنے بنگلوں ،پراپرٹیوں اور ویگوں گاڑیوں کیلئے شب و خون مارتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی عمران خان کا سپاہی ہو،17 سال سے میدان میں ہو اور تعلیمی قابلیت ایم اے پولٹیکل سائنساورآئی آر ہے ۔اس لئے میرا حق بنتا ہے کہ حلقہ پی کے 22 کے عوام مجھ پر اعتماد کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button