
سوات(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفس سیدو شریف میں ملاکنڈ ڈویژن کے ایس پیز انوسٹی گیشن کااعلیٰ سطح ا جلاس ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن خیبر پختونخوا محمد عالم شنواری کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں آر پی او ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت خان ، ایس پی اونوسٹی گیشن بونیر، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ زاہد خان سمیت دیر لوئر، دیراپر اورباجوڑکے ایس اپیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد عالم شنوار ی نےاجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں زیر التواء کیسسز جلد از جلد اور اچھے طریقے سے نمٹائے جائے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو بروقت عدالتوں سے سزا دلوای جاسکے۔ انہوں نے ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں ہونے والے جرائم کا بھی جائزہ لیا اور اس ضمن میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ۔ ان کاکہناتھا کہ ہم ایف ایس ایل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہے تاکہ دوران انوسٹی گیشن کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS)کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اضلاع کے PSRMSسسٹم کو اپڈیٹ رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایف آئی آر کے اندارج کو یقینی بنایا جائے۔ان کاکہناتھا کہ انوسٹی گیشن میں بہترین لانے کی خاطر انتظامی طور پر تربیتی اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لا رہے ہیں جبکہ شعبہ تفتیش کے اندر سپیشلائزڈ یونٹ کا قیام بھی زیر غور ہے تاکہ بہترین انداز میں متعلقہ جرائم کوتفتیشی عمل میں لاکر عدالتوں سے ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جاسکے۔
۔۔۔