ملاکنڈ: صلاح الدین یوسف زئی کا بلاول بھٹو پر پختونوں کی تذلیل کا الزام

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے ترجمان صلاح الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت پر دہشت گردوں کہ آلہ کار بننے کے الزامات لگانے والے خود کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پختونوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے وہ قابل افسوس ہے ۔خیبر پختون خواہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام و نشان زرداری بلاول اینڈ کمپنی نکال چکی ہے کے پی کے میں گورنری انہیں کسی کی چاکری کے بدلے ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ میں امن قائم کرے ،کے پی کے میں ہونے والے واقعات کی آڑ میں پختونوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی ہم نے بہت سی لڑائیاں دیکھی ہیں اب ہم اپنی مٹی کو مزید سرخ نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ریاست کو عملی اقدام کرنا ہوگا ۔بلاول صاحب کو جس صوبے سے مینڈیٹ ملا ہے وہ اس کی فکر کریں ہم اپنا صوبہ خود سنبھال لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button