
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان
کےزیرصدارت مون سون پلان پر عمل درآمد اور ناگہانی افات / سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے میٹنگ
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) جناب طارق حسین نے کازوے، پلوں ، سڑکوں ، کلورٹس ، فوڈ ، نان فوڈ ائیٹم ، مشنریوں ، افرادی قوت کی دستیبابی، ریسورسیز میپنگ ، مختلف محکمہ جات کا قدرتی آفات سیلاب / بارش میں متعلقہ زمہ داریوں کے بارے میں تفصیل بریفینگ دی۔
ہدایات ڈپٹ کمشنر۔
۔ جی ۔ائی ۔ایس آفیسر کو ہدایت کی کہ تمام سڑکوں ، افرادی قوت ، مشنریوں کی میپنگ کریں۔ جو روڈ جس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہو میپنگ میں اس کو واضح کریں۔ ساتھ میپنگ میں پلوں ، کلورٹس ، کازوے اور ماضی میں جہاں روڈ سلایئڈنگ ہوئی ہو ان کو واضح کریں۔
۔ تمام محکمہ جات ، محکمہ فارسٹ ، زراعت ، وائلڈ لایف ، ایریگیشن ، ٹی۔ ایم۔ایز ، انجمن ہلال اہمر ، سیول ڈیفینس ریسکیوں، ٹی۔ ایم۔ایز، افرادی قوت ، مشنری کی تفصیل اور فوکل پرسن کی تفصیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) کے ساتھ شئیر کریں تاکہ قدرتی آفات میں ان کو بروقت بروئے کار لایا جاسکیں۔
۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کسی بھی قدرتی حادثے کو تمام لاوازمات مکمل کرنے کے بعد جلد از جلد رپورٹ کریں۔
۔ بارش کے دوران پی۔ کے۔ایچ۔اے ، این۔ ایچ۔اے اور سی اینڈ ڈبلیو (ہائی ویز) روزانہ کے بنیاد پر اپنے اپنے روڈ کے مانیٹرنگ کریں۔ اور رپورٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس) کے ساتھ شئیر کریں۔
۔ کسی بھی روڈ پر سلاینڈنگ بروقت کلیر کریں، تمام پلوں اور کلورٹس کا معائینہ کریں۔
۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو مون سون پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں بروقت عملی اقدامات کے لئے احکامات جاری کئے۔
۔ بارش / سیلاب کے دوران روڈ ، بجلی اور دوسرے انفراسٹریکچر کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کریں۔
۔ ماضی میں سیلاب کے دوران دیر پائین کے جن روڈ پر ٹریفک متاثر ہوئی متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اسی جگہ کو بروقت کلیر کریں۔
بارش ، سیلاب اور دوسرے قدرتی آفات کی صورت میں ضلعی اور سب ڈویژنل سطح پر کنٹرول روم قائم کی جائے۔ کنٹرول روم تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے۔ کنٹرول روم نمبرز ضلعی انتظامیہ کی شول میڈیا پیچز پر تشہیر کی جائے۔ .
میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب نعمان پرویز، نمائیندہ محکمہ موسمیات ، ٹی۔ایم۔اوز ، ایس۔ ڈی۔ او این۔ ایچ۔اے، پی۔کے۔ایچ۔اے ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ، نمائیندہ۔ زراعت ، ڈسٹرکٹ انچارج سیول ڈیفینس ، ڈسٹرکٹ انچارج انجمن ہلال احمر پاکستان اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔