ریجنل پولیس اور الیکشن افسران کا باجوڑ میں ضمنی انتخابات کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ

Spread the love

ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اور ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ باجوڑ۔ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان گنڈاپورنے ریجنل الیکشن کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر/ ڈی ار او باجوڑ محمد انور الحق ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ اجمل حفیظ کے ہمراہ ضلع باجوڑ حلقہ PK-22 پر ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہِ کیا۔ تمام پولنگ سٹیشنوں کو فراہم کی گئی انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ افسران بالا نے تمام پولنگ سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ پرامن اور شفاف الیکشن کو ہر قیمت ممکن بنایا جائے اور کسی کو الیکشن کے شفاف عمل میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افسران بالا نے سیکورٹی پر مامور جوانوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں حلقہ مانیٹرنگ کنٹرول روم کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ ضمنی انتخابات کے عمل کو بلا کسی تعطل ممکن بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button