
محرم الحرام کے مبارک موقع پر ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر کی ہدایت پر واپڈاہاؤس پشاور میں چیف انجینئر سیدطاہر جمال کی زیر نگرانی ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جو دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کرے گا اور کہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کریگا۔
ایام عاشورہ ( 9 اور 10 محرم) کے دوران امام بارگاہوں اور عزا داروں کو بجلی فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے غیر متوقع بجلی کے بریک ڈاؤن سے نمٹنے کے لئے ٹیسکو فاٹا سرکل اور ڈویژن کی سطح پر مطلوبہ مقامات پر بھی ہنگامی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ ۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لئے ٹیسکو آپریشن سٹاف میں شامل تمام افسران و ملازمین 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ ان مقدس ایام میں بجلی کے ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیا جا سکے اور عزا داری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام میں خلل نہ پڑے۔
ٹیسکو کا تکنیکی عملہ کسی بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ چیف ایگزیکٹیونے ٹیسکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال صرف روشنی اور پانی حاصل کرنے تک محدود رکھیں تاکہ سسٹم کو اورلوڈ ہونے سے بچایا جاسکے۔ لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ ٹیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اورمحرم الحرام پر شکایت کے بروقت ازالے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپ درج ذیل نمبرز فاٹا سرکل9331167-091، پی۔ڈی۔سی 9212730-091، خیبر ڈویژن7256130-091، نادرن ڈویژن 290126-0924، ھنگو ڈویژن 513595-0922، وانا ڈویژن 511575-0963 اور میران شاہ ڈویژن 313200-0928 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔