سوات: انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، ضم کرنے اور مستقل نہ کرنے پر مظاہرہ

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ) انجینئر نگ یونیورسٹی سوات کے ملازمین نے یونیورسٹی کو ضم کئے جانے اور ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شفقت ،ریاض اور اشتیاق نے کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین کا کنٹریکٹ 30جون کو ختم ہوچکا ہے جس کے بعد ان کا مستقبل تاریک ہونے سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اب تک مستقل بنیادوں پر پراجیکٹ ڈائیریکٹر سے بھی محروم ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی تباہی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ مالی بحران کے باعث صوبائی حکومت نے انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کو یو اے ٹی پشاور کے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو علاقے کے عوام ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ہمارے جائز مطالبات پر نظر ثانی کرکے یونیورسٹی میں مستقل پراجیکٹ ڈائیریکٹر کی تعیناتی، اور یونیورسٹی کو یو اے ٹی پشاور کے شامل نہ کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ملازمین کومستقل کرنے کا اعلان کرے ۔ اگر ہمارے یہ جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button